Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خفیہ اطلاعات پر افغانستان کے سرحدی علا قوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، پاکستان

خفیہ اطلاعات پر افغانستان کے سرحدی علا قوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، پاکستان

حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ آپریشنز کا اہم ٹارگٹ تھا،ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا ہے اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ آپریشنز کا اہم ٹارگٹ تھا،

حافظ گل بہادر گروپ ٹی ٹی پی سے مل کر پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار ہے۔

 

 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغان عوام کا بہت احترام کرتا ہے۔ افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں، افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف بطور پْراکسی استعمال کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خارجیوں کی حمایت کرنے والے ان عناصر کو پالیسی پر نظرثانی پر زور دیتا ہے، یہ عناصر معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے خوارج دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہیں۔ دہشت گرد پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کیلیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک برادر ملک کے خلاف اس طرح کا رویہ کم نظری کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں افغان عوام کیلئے پاکستان کی حمایت کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More