Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 14 دہشت گرد واصل جہنم

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 14 دہشت گرد واصل جہنم

آپریشن میں 20 سے زائد دہشت گرد زخمی ، متعدد ٹھکانے تباہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔

خضدار کےعلاقے زہری میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سےزائد زخمی ہوئے،آپریشن کےدوران پرامن شہریوں کو ہراساں کرنےکی دشمنانہ کوششوں کو بروقت ناکام بنایا گیا۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گی، زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More