اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، این اے 265 میں پاؤں کے انگوٹھے لگائے گئے، الیکشن کمیشن سے نااہل شخص کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا شرم ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قاسم سوری کے انتخابات کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، آج بھونڈے طریقے سے اجلاس ختم کیا گیا، اگلے ہفتے بھی چلنا تھا، سپیکر صاحب نے جس طرح اجلاس ملتوی کیا اس کی مثال نہیں ملتی، حکومتی رکن کی کورم کی نشاندہی پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کیا گیا۔