Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ، روایتی معیشت سے باہر نکنا ہو گا۔ وزیرخزانہ

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ، روایتی معیشت سے باہر نکنا ہو گا۔ وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سال پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔ ہمیں روایتی معیشت سے باہر نکنا ہو گا۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے، دنیا بھر میں معاشی نظام بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک اپنے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم فراہم کرتی رہے گی۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے لیکجز اور کرپشن کو روکا جا سکتا ہے، مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیمنٹ، شوگر اور تمباکو سیکٹر میں لیکجز کم کریں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فائلرز کی تعداد میں 9 لاکھ تک اضافہ ہوا ہے، نجکاری کے معاملات رواں سال کے اختتام تک حل ہو جائیں گے، میکرو اکنامک استحکام سرمایہ کاری کا ذریعہ ہےحتمی مقصد نہیں، کارپوریٹ منافع میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے قابل عمل ہے۔ بلیو اکانومی میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی پر کام ہے، گوگل پاکستان کو تکنیکی اور آئی ٹی مرکز بنانے میں تعاون کر رہا ہے، مصر نے پاکستان کے طرز کی اصلاحات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سال 2025ء میں کارپوریٹ سیکٹر کے منافع جات 14 فیصد بڑھے ہیں، اگر مقامی سرمایہ کار مطمئن نہیں تو بیرونی سرمایہ کاری کیلئے چیلنج ہو سکتا ہے، دوست ممالک کے بائی لیٹرل انفلوز کو اب تجارت میں تبدیل کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت میں استحکام پیدا کے لیے نجی شعبے کا کردار ادا کرنا ہوگا، پیداواری بنیاد پر ترقی اہم ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ہمیں ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا، ڈیجیٹائزیشن سےمعیشت میں شفافیت آئےگی۔ پاکستان کی معیشت درست سمت پرگامزن ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بناناہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا۔

 کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، ہماری سمت درست ہے، معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، سرمایہ کاری کی قیادت نجی شعبہ کرے گا
بلیو اکانومی میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی نمو کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر مہیا کریں گے
گوگل نے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More