اسلام آباد۔ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر خرابی کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گے جب کہ عید کے دنوں کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر خرابی کو دور کرنے کے لئے ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی، عید کے دنوں کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔واضح رہے 12 اگست کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 سے 15اگست تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔