Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت مدرسوں میں ریفارمز لا رہی ہے جس کی مولانا کو فکر ہے۔وزیراعظم عمران خان

مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قوم پر مولانا فضل الرحمان کے سیاسی مقاصد مزید عیاں ہونے چاہیں، وہ اپنے احتجاج کیلئے اب 27 اکتوبر ی تاریخ نہ بدلیں۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔با وثق ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ حکومت مدرسوں میں ریفارمز لا رہی ہے جس کی مولانا کو فکر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں۔ مدارس میں اصلاحات سے طلبہ ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے۔با خبرذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک شرکاء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 27 اکتوبر کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آ جائیں۔ قوم پر بھی مولانا کے سیاسی مقاصد مزید عیاں ہونے چاہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More