اسلام آباد(نیوز پلس)حکومتی وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی(بی این پی) کو تحفظات دور کرنے کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔قائم کرہ حکومتی کمیٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی،حکومتی وفد میں جہانگیر ترین، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے مشیر برا ئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ارباب شہزاد شامل تھے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے آئندہ کے لیے رابطے بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔