Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حنا آفریدی کی نکاح کے موقع پر رکھی گئی شرائط نےسب کی توجہ حاصل کر لی

حنا آفریدی کی نکاح کے موقع پر رکھی گئی شرائط  نےسب کی توجہ حاصل کر لی

پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور یوٹیوبر تیمور اکبر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ نکاح کے موقع پر اداکارہ کی جانب سے رکھی گئی شرائط نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ نکاح کی تقریب 16 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حنا آفریدی نے سفید لباس کے ساتھ بھاری سنہری زیورات زیب تن کیے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح کے دوران حنا آفریدی نے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، ہر چھ ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر اور مہنگی شاپنگ کی شرط رکھی، جبکہ خود کسی بھی قسم کے خرچ سے بری الذمہ رہنے کا ذکر کیا۔ تیمور اکبر نے ان تمام شرائط کو قبول کرلیا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ شادی کم اور بزنس ڈیل زیادہ لگتی ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہیں شوہر نہیں بلکہ اے ٹی ایم چاہیے تھا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر بیوی اچھی ہو تو انسان سب کچھ قربان کرسکتا ہے، پیسہ کوئی بڑی بات نہیں، جبکہ بعض صارفین نے امید ظاہر کی کہ شاید یہ سب مذاق ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More