حشام ہادی خان نے بھارت کو ہرا کر ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئین بن گئے
اسلام آباد (نیوزپلس / ویب ڈیسک ) پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارتی حریف مادھو کامت کو ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں شکست دے کر چیپمئین بن گئے
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلی گئی تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ حشام ہادی نے دوسرے روزپہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں بھارت کے مادھوکامت کو شکست دے کر ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے۔ مونس خان نے انڈر16اوراحمد سلمان نے انڈر12ٹائٹلزاپنے نام کئے۔ پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین پلیئرز میں جگہ بنائی جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔
بشکریہ : اے پی پی