حسنین لہری کی نیٹ فلکس سیریز میں ڈیبیو کے ساتھ ہی اماراتی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا
پاکستانی ماڈل و اداکار حسنین لہری نے نیٹ فلکس کی سیریز دبئی بلنگ سیزن 2 میں ڈیبیو دیتے ہی اپنی گرل فرینڈ اماراتی ماڈل و اداکارہ لوجین اڈاڈا المعروف کو پرپوز کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کا رئیلٹی شو دبئی بلنگ دبئی کے امرا کی پرتعیش زندگی اور رنگینوں پر مبنی شو ہے جس میں مہنگی گاڑیوں، فیشن شوز، شاندار پارٹیوں، ساحل پر واقع ریزورٹس اور کروڑپتیوں کے روزمرہ کے طرزِ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
رواں سال سیریز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر پیش کیاگیا ہے جس کی 7ویں اور 8ویں قسط میں پاکستانی ماڈل حسنین لہری بھی جلوہ گر ہیں۔
نیٹ فلکس کی سیریز میں دیکھایا گیا ہے کہ حسنین لہری اپنی گرل فرینڈ لوجین سے ملنے پاکستان سے دبئی پہنچتے ہیں اور دونوں ساتھ میں وقت گزارتے ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں۔تاہم حسنین نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے شو کے دوران ماڈل لوجین کا ہاتھ تھام کر انہیں پروپوز کیا اور ان کیلئے تقریر بھی کی۔