جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی
پاکستان کے خلاف اس کی سرزمین پر 5 یا زائد وکٹیں لینے والے واحد باؤلر بن گئے
کریبین اسپنر جومل وریکن نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں تاریخ رقم کر ڈالی۔
ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل وریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔
جومل وریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے باؤلر بن گئے جنہوں نے پاکستان کے خلاف 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے اوپننگ بولنگ کروا کر 113 سال پرانی روایت کو توڑ دیا۔
واضح رہے کہ گداکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کے لئے بطور اسپنر بولنگ کا آغاز کیا انہوں نے ھیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کر دی۔