جوبائیڈن دو امریکی یرغمالی خواتین کی رہائی پر بہت خوش
امریکی صدر جو بائیڈن نے دو امریکی خواتین ماں بیٹی (جوڈتھ اور نٹالی رانان) کی رہائی کے ردعمل میں اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "بہت خوش” ہیں کہ وہ "جلد ہی اپنے خاندان کے ساتھ مل جائیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کو "گزشتہ 14 دنوں میں ایک خوفناک آزمائش کا سامنا کرنا پڑا”، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امریکی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی کیونکہ وہ "صحت یاب ہو رہے ہیں”۔
بائیڈن نے ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر قطری اور اسرائیل دونوں حکومتوں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ان کی حکومت حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے "چوبیس گھنٹے” کام کر رہی ہے۔
"صدر کے طور پر، میری دنیا بھر میں یرغمال بنائے گئے امریکیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے۔”