Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 30 خوارج جہنم واصل

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:   سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورس نے 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خواج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More