گھوٹکی(نیوز پلس) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا نقصا ن ہے۔ اسلامی دنیا ایک عظیم مجاہد سے محروم ہو گئی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ایرانی قوم سے بلخصوص انکے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل قاسم کی شہادت کا دکھ ایرانی قوم کا دکھ نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں جہاں جہاں غیور قومیں بستیں ہیں ان کا دکھ ہے۔ڈاکٹر چنا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جنرل قاسم سلیمانی ا سلامی دنیا کے استعارے تھے، جنرل سلیمانی جیسے انسان کہیں صدیوں میں جا کر پیدا ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایسی مزاہمتی شخصیت اسلامی دنیا میں پیدا نہیں ہو ئی جنرل سلیمانی نے شام کا میدان ہو یا عراقی سر زمین امریکی دہشت گرد داعش اور ان جیسی کتنی تنظیموں کو شکست فاش سے دیا امریکہ کا شہید قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا مقصد ہی دراصل داعش کو تقویت پہنچانا ہے۔انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سمجھتا ہے کہ جنرل قاسم کو شہید کر کے وہ فاتح ہے بہت بڑی بھول میں ہے صدر ٹرمپ صرف اپنے خلاف ہونے والے مواخذے کو روکنے اور آئندہ انتخاب میں کامیابی کے لئے جنرل قاسم کو شہید کیا لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں یہ ان کے لئے عبرت کا نشان ہو گا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی امریکہ اور اس کے حواریوں کی سازشوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے کئی ہزار انسان اس میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اب امریکہ کے اس اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ (ق)لیگ کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل قاسم کی شہادت کے بعد بھیانک نتائج نکلنے گے جس کا نقصان اب پوری دنیا بھگتے گی۔