Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جناح اسپتال کراچی میں ایئر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال

ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی

کراچی (نیوز پلس) کراچی کے جناح اسپتال میں ایئر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیاہے جس سے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں ایئر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کردیا ہے، دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں تعمیر شدہ ہیلی پیڈ پر اترا ہے۔ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے، سرکاری اور نجی ہوائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاسکتے ہیں۔سربراہ جناح اسپتال کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لئے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکے ہیں، ہیلی کاپٹر ایمبولینسں 1990ء کی دہائی میں مریضوں کو جے پی ایم سی میں لاتی تھی۔ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہونے پر طویل عرصے تک ہیلی کاپٹر کی پروازیں بند تھیں، تاہم اب ملک کے کسی بھی علاقے سے چند گھنٹوں میں مریض جے پی ایم سی لایا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More