لاہور (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے ماضی میں تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے۔اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی حکومت۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ 2018 کا سلیکشن آخری سلیکشن تھا، پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ صاف وشفاف الیکشن کرائے جائیں، ورنہ پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے کہ انتخاب یا انقلاب۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کسی سلیکٹڈ یا کٹھ پتلی حکمران کے لیے آمروں سے پاکستان آزاد نہیں کروایا تھا، عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی حکومت، قوم کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ آئندہ کسی سلیکٹڈ کو نہیں مانیں گے۔ بلاول نے خطاب میں کہا کہ عوام آخری جنگ اور آخری جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں، ضیاء اور مشرف کی باقیات کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی جس جمہوریت میں انسان کے حقوق کا تحفظ نہ ہو وہ آمریت ہے، آج کے پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں، نہ صحافت اور نہ ہی سیاست،کٹھ پتلی کیخلاف طلبہ احتجاج کرتے ہیں تو ان کیخلاف دہشت گردی اورغداری کے مقامات بنتے ہیں، عوام اپنی مرضی کا ٹوئٹ بھی نہیں کرسکتے، انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ طلبہ اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹتی ہے، کسان احتجاج کرتے ہیں تو ان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات دائر ہوتے ہیں، یہ کیسا انصاف ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اب ملکی معیشت کسی امپائر یا کٹھ پتلی کی مرضی سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گی، مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے معاشی قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔بلاول بھٹو نے حکومتی خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آپ بھی مشرف کی طرح دوسرے کی ڈکٹیشن پر خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،آصف زرداری اور فریال تالپور رہا ہوگئے، اب پارٹی کا مورال بلند ہے، تاریخی فیصلے آ رہے ہیں، ان کا خیر مقدم کرتے ہیں دوسرے لوگ بھی رہا ہوں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائے گی پاکستان پیپلز پارٹی نے دیکھا کہ کس طرح ہمارے دو قائدین کو ہم سے چھینا گیا، شہید کیا گیا، قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو راولپنڈی میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، شہید کیا گیا، قائد عوام کی بیٹی اور اس ملک و مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.