لاہور(نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کل جمعہ کو کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گیااپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعظم کی اپیل پر کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں گے، مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے اور دنیا خاموش ہے، بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا بھارت نے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوچکا ہے، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔