لاہور (نیوز پلس) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو، وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟
ان خیالات کا اظہار چودھری پرویز الہیٰ نے سابق ایم پی اے خضر حیات گوپانگ کے ساتھ ہونی والی ملاقات کیا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ (ق) لیگ کی جانب سے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے۔ بلدیاتی نظام میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔
چودھری پرویز الہیٰ نے خضر حیات گوپانگ کو مظفر گڑھ، تحصیل علی پور کے لیے پارٹی کی جانب سے ناظم کا امیدوار نامزد کیا۔ ملاقات میں کامل علی آغا، نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی شریک تھے۔