Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جج کا تبادلہ عدلیہ کی آزادی پرایک گھناؤنا وار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس میں صدر اور وزیراعظم ملزم ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی صدر کر رہے ہیں جوخودملزم ہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے راناثنائاللہ کا کیس سننے والے جج کادوران سماعت تبادلہ پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جج کا تبادلہ عدلیہ کی آزادی پرایک گھناؤنا وار ہے۔ سپریم کورٹ اس کارروائی کا نوٹس لے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں ترجمان پی ایم ایل (ن)مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں ایک وزیر کی ایک حاضرسروس جج سے ملاقات ہوئی۔ امید ہے چیف جسٹس تمام واقعات کی آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کرائیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ تمام جج جو مسلم لیگ ن کے کیسز سن رہے تھے ان کو یک جنبش قلم کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے عدالتی نظام پرحملہ کیاہے۔ چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا منگل کو قومی سیمینار رکھا ہے جس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا وائٹ پیپرجاری کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں صدر اور وزیراعظم ملزم ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی صدر کر رہے ہیں جوخودملزم ہیں۔ عمران خان ملک کا مذاق نہ بنائیں۔ اس وقت سب کی نظریں سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہیں۔ حکومت رانا ثنا اللہ کے خلاف ویڈیو پیش کرے جس کا پارلیمان میں دعویٰ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More