Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ

ان کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے گی

 

اسلام آ باد (نیوز پلس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہنا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے،ان کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں،جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی اور 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا۔دوسری جانب سپریم کور ٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سنائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More