Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جب تک 9 مئی کی بغاوت کا سدباب نہیں ہوتا کوئی دہلیز پار نہیں ہوسکتی، وزیر دفاع

جب تک 9 مئی کی بغاوت کا سدباب نہیں ہوتا کوئی دہلیز پار نہیں ہوسکتی، وزیر دفاع

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کی بغاوت کا جب تک کوئی سدباب نہیں ہوتا کوئی دہلیز پار نہیں ہوسکتی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج سے مذاکرات کیلیے محمود اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پتہ نہیں محمود اچکزئی کا نام بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر دیا یا نہیں، بانی پی ٹی آئی جو مانگ رہے ہیں وہ شاید محمود اچکزئی کو قبول نہ ہو۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے 9 مئی کو جو بغاوت ہوئی تھی اس کا تو سدباب ہونا چاہیے۔ جب تک اس کا کوئی سدباب نہیں ہوتا کوئی دہلیز پار نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی بغاوت کی ذمہ داری تو بانی پی ٹی آئی نے قبول کرلی ہے، پہلے تو وہ 9 مئی کی ذمہ داری نہیں مان رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی قوتوں سے مذاکرات کی بات ہو تو وزیراعظم نے پہلے بھی پیشکش کی ہے۔

 سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے کوئی انکاری نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیشن یا ٹی او آر بانی پی ٹی آئی نے دینے ہیں تو اس کی تو ابتدا ہی نہیں ہوسکتی۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات میں ریلیف، خواتین کی رہائی کے معاملے کا کوئی تجزیہ نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More