Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جاپان کی ناؤمی اوساکا نے يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ناؤمی اوساکا نے بيلا روس کی وکٹوريہ اذارينکا کو ہراکر يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جيت ليا۔

يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے ويمنز سنگلز فائنل ميں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے شاندار کھيل پیش کرکے بيلا روس کی وکٹوريہ اذارينکا کو ہرا ديا۔ اوساکا کو پہلے سيٹ ميں 6-1 سے شکست ہوئی۔

بتدا میں شکست کے بعد اوساکا نے جارحانہ کھيل کا مظاہرہ کيا اور دوسرا اور تيسرا سيٹ 6-3 ، 6-3 سے جيت کر ٹائٹل اپنے نام کيا۔ اوساکا کا يہ دوسرا يو ايس اوپن، جب کہ کيرئير کا تيسرا گرينڈ سلم ہے۔

جاپانی ٹينس اسٹار نے پورے ايونٹ کے دوران نسلی تعصب کيخلاف منفرد احتجاج بھی ريکارڈ کرايا۔ وہ ہر ميچ ميں متاثرہ افراد کے نام والا ماسک پہن کر آئيں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More