Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جامشورو میں پولیس ایلیٹ فورس کا قیام

شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ

بیوروچیف انجینئر وسیم چنہ

جامشورو(نیوز پلس)جامشورو میں پولیس ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا،ایلیٹ فورس جامشورو کے جوانوں نے کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا-ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے ایلیٹ فورس کے قیام کا افتتاح کیا-سی پی ایل سی چیف جامشورو سمیت صنعتکار تنظیم کے عہدیداران کی خصوصی شرکت-ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ہر گز نہیں کیا جاسکتا-انہوں نے کہا کہ جامشورو میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوہرممکن تحفظ اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے جس کیلئے پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت اور طریقوں سے متعارف کرایا گیا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس کیقیام سے جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں روکتھام کی جاسکے گی -قبل ازیں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے عملی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More