شرقپور شریف۔فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک معراج پارک میں بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بھائی کوقتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر گلزار نے اپنے بھائی وقا ص پرچھری سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔