بیورو چیف
منصور اقبال نواب
نواب شاہ (نیوز پلس)کمشنرشہیدبینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑہتی ہوئی آبادی ملکی معاشی وسماجی ترقی میں رکاوٹ ہے اس لئے خاندانی منصوبی بندی پر عملدرآمد کرکے تیزی سے بڑہتی ہوئی آبادی کو روکا جاسکتا ہے انہوں نے یہ بات فیملی پلاننگ 2020 کے اہداف کے حصول اور محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن خالد معراج، اسسٹنٹ کمشنر روینیو دلشاد علی عمرانی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر شہیدبینظیرآباد ریاض احمد شر،دوست علی شاہ،قاضی مشہود،جاوید ملاح،سماجی تنظیم نیا قدم کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سکندرعلی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے فیملی پلاننگ 2020 کے ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں کیونکہ بڑہتی ہوئی آبادی دنیا کا نہیں بلکہ ہماراقومی مسئلہ بھی ہے۔ بڑہتی ہوئی آبادی کی وجہ سے تعلیم،صحت، روزگار کی فراہمی میں دشواری اور دیگر سماجی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں اس لئے محکمہ بہبودآبادی کے افسران سمیت ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہبود آبادی کے عملے میں کام کا جذبہ پیدا کیا جائے تاکہ وہ ہر شہری تک پہنچ کر انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی فراہم کرسکیں۔کمشنر نے بہبود آبادی کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمے میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرزو دیگر عملے کی فہرست کمشنر آفیس کو فراہم کی جائے اس کے علاوہ موبائل سروس یونٹ اور فیملی پلاننگ کے لئے لگائی جانے والی کیمپ کا شیڈیول بھی کمشنر آفس کو ارسال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیمیل ویلفئیر سنٹر اور موبائل یونٹس کو فعال بنایا جائے اور فیملی پلاننگ کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے دیگر محکموں و سماجی تنظیموں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ فیملی پلاننگ 2020 کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن خالد معراج اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر ریاض احمد شر نے بتایا کہ ڈویژن میں ایف پی 2020 کے ٹارگیٹ کو حاصل کرنے کے لئے کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ جون 2020 سے پہلے ان اہداف کو مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ شہیدبینظیرآباد ڈویژن میں 118 فیملی ویلفئیر سنٹرز،12 موبائل سروسز یونٹ، 9 آر ایچ ایس سنٹرز ہیں جن میں خواتین و مردوں کو فیملی پلاننگ کی جدید طریقوں کے متعلق مفت مشورہ کے ساتھ بچوں میں وقفے کے لئے انجکشن،گولیاں اور دیگر اشیاء مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 162 میل سوشل موبلائزربھی کام کررہے ہیں۔شہیدبینظیرآباد میں خاندانی منصوبہ بندی پر کام کرنے والی سماجی تنظیم نیا قدم کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سکندرعلی نے اجلاس کو بتایہ کے ان کی تنظیم فیملی پلاننگ 2020 کے مقرر اہداف حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت اور بہبودآبادی کی لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف کو خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقوں کے متعلق آگاہی و تربیت دی جارہی ہے۔کمشنر سید محسن علی شاہ نے سماجی تنظیم کے کوارڈینیٹر کو ہدایت کی کہ اس وقت تک ملازمین کو دی جانے والی تربیت اور آئندہ کے شیڈیول کی تفصیلی رپورٹ کمشنر آفس کو فراہم کی جائے۔