ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنی نئی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی ہے اسرا بیلگیچ کی تصویر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مداحوں کو خوب پسند آئی۔ اس کا اندازہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔
تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جسے کچھ ہی گھنٹوں میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور ہزاروں افراد نے انکی تصویر پر کمنٹس بھی لکھے۔
اداکارہ کی جانب سے کالے لباس میں شیئر کی گئی تصویر پر مداحوں نے انہیں حسین، خوبصورت اور بہترین جیسے تعریفی پیغامات بھی لکھے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور اسرا بیلگیچ اکثر اپنی دلکش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ اپنے ڈراموں اور کام سے متعلق ویڈیوز بھی وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ اسرا بیلگیچ نے کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ ۔بھی کر رکھا ہے