اسلام آ باد (نیوز پلس)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا کہ ماہانہ 2 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں اور یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے والوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔شبر زیدی نے کہا کہ بینکوں نے ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق تمام مقدمات واپس لے لیے ہیں، یہ فیصلہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور تمام بنکوں کے صدور سے مفاہمت کے بعد کیا گیا۔