راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے شرط لگائی کہ اُن کی اس تصویر پر 20 ہزار لائکس لازمی آئیں گے۔سماجی رابطے ٹوئٹر پر سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ایک انوکھی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ پر توپ سے وار کرتے نظر آرہے ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ثقلین مشتاق کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ تصویر میں دکھائی گئی توپ بھی نقلی ہے اور سابق کرکٹر ایسے اداکاری کر رہے ہیں کہ جیسے وہ اس توپ سے اپنی اہلیہ پر وار کر رہے ہوں۔ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹوئٹس، 20 ہزار لائکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے۔‘