Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ رابطوں کے ہوشربا انکشافات

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ رابطوں کے ہوشربا انکشافات

 اسلام آباد:  ترجمان پاکستان ٹحریک انصاف رؤف حسن کے بگارت کے ساتھ ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ بھی واٹس اِیپ کے ذریعے ہو شربا رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے 19 نومبر 2022 کو بھارتی صحافی کرن تھاپر سے بطور پارٹی میڈیا کوآرڈینیٹر باضابطہ رابطہ کیا گیا، شروع کے واٹس اِیپ پیغام میں بھارتی صحافی نے رؤف حسن سے شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو کے بارے میں دریافت کیا۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر نے 24 نومبر 2022ء کو رؤف حسن کو موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بارے میں اپنا اور رانا نیرجی( سابق سیکرٹری را) کے ساتھ یوٹیوب پر ہونے والا انٹرویو بھی شئیر کیا۔

کرن تھاپر نے روف حسن کو موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بارے میں اپنا اور رانا بنیرجی (سابق سیکرٹری راء) کے ساتھ یوٹیوب پر  ہونے والا انٹرویو بھی شیئر کیا۔ جس میں کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو انڈیا کے لیے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دِیا تھا۔

کرن تھاپر نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے رؤف حسن کے ساتھ جنرل عاصم منیر سے متعلق ایک پاکستانی صحافی کا انٹرویو شیئر کیا، روف حسن نے جواب میں پاکستانی صحافی کو ایک ناقابل اعتبار شخص قرار دیتے ہوئے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات  بھارتی صحافی کرن تھاپر کےساتھ شیئر کیں۔

پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اور سنگین الزام لگاتے ہوئے رؤف حسن نے بھارتی کرن تھاپر کو کہا کہ ’’پاکستان کا موقف انتہائی حیران کن ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن اطلاعات ہیں کہ پاکستان یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔‘‘

مارچ 2023 کو بھارتی کرن تھاپر کو بھیجے گئے رؤف حسن کے پیغامات میں اشتعال دلاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران کے گھر سے گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا۔

10 مئی 2023 کو رؤف حسن کی جانب سے بذریعہ زوم کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو  بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے روٹین ملٹری مووکو بگاڑ کر پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی سڑکوں اور گلیوں میں مکمل فوجی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔ غیر ضروری ہیجان پیدا کرتے ہُوئے رؤف حسن نے کہا کہ ہم ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء کے عہد سے گزر رہے ہیں۔

 رؤف حسن نے کرن تھاپر کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More