Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بین الاقوامی برداری نسل پرستی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نسل پرستی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

بین الاقوامی برداری نسل پرستی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نسل پرستی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے افریقی نسل کے لوگوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ افریقی باشندوں نے دنیا کے کونے کونے میں معاشروں کو تقویت بخشی ہے اور انسانی کوششوں کے ہر شعبے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور پھر بھی ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ افریقی نسل کے لوگوں کو بدستور نسلی امتیاز کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صدیوں کی غلامی اور نوآبادتی استحصال کا طویل سایہ آج بھی بھی دور حاضر کو جھنجھور رہا ہے ہمیں اپنے معاشروں کو نسلی امتیاز کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کےلئے عجلت کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور افریقی نسل کے لوگوں کی مکمل سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت کے بغیر کسی امتیاز کے مساوی شہری کے طور پر یقینی بنانا چاہئے۔

Sources & Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More