Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کو بڑی شکست، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری

بھارت کو بڑی شکست، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافی پروگرام کی منظوری دی

 واشنگٹن:  بھارت کو ایک اور بڑی شکست ہو گئی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط کی منظوری دے دی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ مالیت کے قرضے کی اگلی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کے درمیان طے پائے اسٹاف سطح کے معاہدے اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزہ کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ نے تفصیلی غور کے بعد اقتصادی جائزہ اور قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کلائمٹ فنانسنگ کے تحت بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافی پروگرام کی منظوری دے دی۔اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پروگرام کے لیے بھی رقم دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More