Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کرفیو اٹھا بھی لے تو کشمیر کا مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہوگا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر

پاکستان کی کشمیر کیلئے کاوشیں نا کافی ہیں

لاہور(نیوز پلس) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر میں کسی ماں،بیٹی کی عزت محفوظ نہیں اور حکومت پاکستان گرے لسٹ میں ہونے کا ڈھول بجا رہی ہے۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ دوسری عاصمہ جہانگیر تعزیتی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے حکومت پاکستان کو کشمیر پالیسی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ وہ پھر کہتے ہیں کشمیر بہانہ ہے اور پاکستان نشانہ ہے۔ بھارت کرفیو اٹھا بھی لے تو کشمیر کا مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہوگا ایک بار پھر حکومت پاکستان کی کشمیر کیلئے کاوشوں کو ناکافی قراردیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ حالات اچھے نہیں۔اس موقع پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت مودی کی قیادت میں روگ سٹیٹ بن چکا ہے۔خالی تقریروں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پاکستان کو کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More