Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

اسلام آباد:  بھارت کے  پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہونے پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کے مطابق ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بھارت کے فیصلے پر  چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے بتایا کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے انکار کا نہیں بتایا،  ہمیں تاحال تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

سلطان شاہ نے کہا کہ ہمیں نہیں علم کہ انہوں نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More