Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو منظم طریقے سے فروغ دنیا ثابت شدہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو منظم طریقے سے فروغ دنیا ثابت شدہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خؒاف نفرت اور تشدد کو منظم طریقے سے فروغ دنیا ثابت شدہ ہے ،

ترجمان دفترخارجہ نے اپنےبیان میں  سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کےحقوق کا علمبرداربننےکی پوزیشن میں نہیں،بھارت خود اقلیتوں کےحقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے،پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو پالیسی کےطورپریقینی بناتےہیں، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف کارروائیاں اکثر حکومتی عناصرکی ملی بھگت سےہوتی ہیں،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت اورتشددکومنظم طریقے سےفروغ دینا ثابت شدہ ہے۔

مزیدکہاامتیازی شہریت قانون،اقلیتوں کےگھروں کی مسماری،گجرات قتل عام کھلی حقیقت ہیں،بابری مسجدکا انہدام،مندرکی تعمیر،مساجد اوردرگاہوں پرحملے بھی ثبوت ہیں،بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کےحقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزیوں کی تاریخ ہے،بہتر ہے،بھارتی حکومت دوسرے ملکوں پرانگلی اٹھانے کے بجائے اپنےگریبان میں جھانکے، بھارت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ورثے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More