Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش میں ناکام رہا۔شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کرنے پر سلامتی کونسل کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں

اسلام آباد( نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر آج ایک تاریخی دن ہے بھارت نے مختلف بہانوں سے دنیا سے کشمیر کے مسئلے کو اوجھل رکھا انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کرنے پر سلامتی کونسل کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے راستے میں بھارت نے رکاوٹیں کھڑی کرنی کی بہت کوششیں کی لیکن ناکام رہا۔ اس اہم اجلاس کو روکنے کے لئے آج صبح تک بھارت کی کوششیں جاری تھیں لیکن اجلاس بلانے پر میں سلامتی کونسل کا اپنی اور پاکستان کی طرف سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر آج ایک تاریخی دن ہے۔ بھارت نے مختلف بہانوں سے دنیا سے کشمیر کے مسئلے کو اوجھل رکھا۔ 1965ء کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ہنگامی نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سلامتی کونسل میں تاریخی کامیابی کو مدں ظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات پر غور کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی تناظر میں ہفتے کی صبح 11 بجے ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کیلئے وزیر خارجہ نے پاکستانی میڈیا کیساتھ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا نے حقائق سامنے رکھے اور بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More