Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی وزیر دفاع کا بیان ان کی حکومت کی مشتعل سوچ کا عکاس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

صدر ٹرمپ کے دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ عائشہ فاروقی

اسلام آباد(نیوز پلس) ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربات ہوئی۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کے حوالے سے کام جاری ہے تاہم صدر ٹرمپ کے دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی، پاکستان ایف اے ٹی ایف ممبران سے رابطے میں ہے، پاکستان اقدامات جاری رکھے گا۔ بھارتی وزیر دفاع کا بیان ان کی حکومت کی مشتعل سوچ کا عکاس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے دعوت نہیں دی۔ بھارتی میزائل ڈیفنس سسٹم سے پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت بھی کی اور کہا کہ بھارت کی جانب سے میزائل سسٹم کی خریداری سے خطے میں عدم استحکام آسکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور کو سیز فائر معاہدے خلاف ورزی پر طلب کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر مین غیرانسانی سلوک جاری ہے۔ بھارت سے مطالبہ کیا کہ ذرائع مواصلات کو بحال اور اسیر کشمیریوں کو رہا کیا جائے۔ترجمان عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ سی پیک کے 9 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ منصوبے سے 10 ہزار سے زائد ملازمتیں میسر آئیں گی۔ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی مسئلہ ہے۔ ایلس ویلزکے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے دعوت نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More