Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، بچی شہید جبکہ 4 افراد شدید زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز پلس) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 بچی شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ لڑکی شہید ہو گئی جبکہ 75 سالہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والی بچی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوجی پوسٹوں پر فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More