Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکارکو مقبوضہ وادی میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی(نیوز پلس) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، مودی حکومت کو مقبوضہ وادی میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی، وادی کے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں گے۔بھارتی عدالت بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف، نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو حکم دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جلد ازجلد حالات نارمل کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں مودی سرکار کو حکم دیا کہ وادی میں لوگوں کو نارمل زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کو وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے غلام نبی آزاد کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے اصل زمینی صورتحال کے بارے میں عدالت کو رپورٹ کریں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کوہائی کورٹ تک رسائی نہ دینے پر تشویش ہے۔ ضرورت پڑی تو خود جموں اینڈ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More