Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ کا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

 بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ کا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

پیرس اولمپکس کے فائنل ریسلنگ میچ سے قبل نااہل قرار دیے جانے والی بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ونیش نے منگل کو لگاتار تین میچوں کے ساتھ 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنائی اور یہ خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

تاہم فائنل کی صبح ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

ونیش پھوگاٹ نے اس پورے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن آج صبح انہوں نے اس کھیل کو ہی الوداع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایکس پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے، ہندوستانی پہلوان نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی قوم سے معافی مانگی۔

اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘ماں ریسلنگ جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کر دیں، آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ گئی، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں، 2001 کو الوداع ریسلنگ۔ 2024 کا سفر یہیں ختم ہوتا ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید کہا کہ میں آپ سب کا مقروض ہوں، مجھے معاف کر دیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ونیش پھوگاٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا تو انہوں نے اس کا وزن کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، جس پر خاتون ریسلر نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور دوڑ لگا دی، اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگ لیا، تاہم اس تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

ونیش پھوگاٹ کو ماضی میں بھی وزن کے مسائل کا سامنا رہا ہے، 2016 کے اولمپکس میں انہیں 48 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لینے کے لیے وزن کم کرنا پڑا تھا اور یہ ایک مشکل عمل ثابت ہوا۔

اگرچہ ونیش رینکنگ میں جگہ بنانے اور مقابلوں میں حصہ لینے میں کامیاب رہی لیکن بعد میں وہ چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More