اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر "محمد حسنین” نے "بگ بیش لیگ” میں تباہ کن باؤلنگ کرا کے لیگ میں دھوم مچا دی ہے ۔
حسنین نے "سڈنی تھنڈر” کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی میڈن اوور میں تین کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑائیں ،حسنین نے اپنے اوور کی دوسری ،تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کے علاوہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف ،دلبر حسین اور سید فریدون بھی لیگ کھیل رہے ہیں۔