راولپنڈی (نیوز پلس) بگ بیش اور کاوٗنٹی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطے کرنا شروع کردیئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بیگ بیش کی 2 ٹیموں نے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔دوسری جانب ایک انگلش کاونٹی ٹیم مینجمنٹ بھی حیدر علی سے رابطے میں ہے، حیدر اگلے سیزن میں کاونٹی کیلئے دستیاب ہونگے۔