Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کانیا ڈوڈل جاری

ڈوڈل میں ننھے کرداروں کو مختلف سرگرمیاں کرتے دکھایا گیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے معروف سرچ انجن گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کر وادیا ہے۔گوگل کے اس دلچسپ ڈوڈل میں ننھے کرداروں کو مختلف سرگرمیاں کرتے دکھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی پاکستان میں بھی بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔اس مناسبت سے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے،جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 1989 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More