بنگلہ دیش کے ہاتھوں عالمی چیمپیئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست
ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 3 میچز کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنتی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔
بنگلادیش کی طرف سے نجم الحسین 46 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے ، مہدی حسن 20 جبکہ توحید ہردوئے نے 17 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا
انگلینڈ کے فل سالٹ 25 ،معین علی 15 جبکہ سیم کررن نے 12 رنز بنا سکے۔