Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کوٹی 20 سیریز کے لئے دورہ پاکستان کا گرین سگنل مل گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کوٹی 20 سیریز کے لئے  دورہ پاکستان کا گرین سگنل مل گیا

پی ایس ایل کے میچز شیڈول ہونے کی وجہ سے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز بھ متاثر ہوئی ہے

بنگلہ دیشی حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے،

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ بورڈ کو ملنے کا بھی امکان ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت تقریبا پاکستان کے دورے پر رضامند ہے اور صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 25 مئی سے شروع ہونا تھی تاہم پی ایس ایل فائنل 25 مئی کو ہونے کے باعث ممکنہ طور پر 27 مئی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب دورہ پاکستان سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم 17 اور 19 مئی کو یو اے ای کے خلاف شارجہ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے اسکواڈ امارات پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے حوالے سے دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے دو میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے یو اے ای پہنچ گئیہ ہے جہاں شارجہ میں دونوں ممالک کی ٹیمیں 17 اور 19 مئی کو مدمقابل آئیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More