لاہور(نیوز پلس) بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے ہامی بھرلی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم لاہور میں ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔خواتین چیف سلیکٹر عروج ممتاز (کل)بدھ کو کراچی میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گی۔ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی 24اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگی اور 26، 28اور 30اکتوبر کو ٹی ٹوینٹی سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اور 4نومبر کو لاہور میں ہوگی۔دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش خواتین کی14رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔سلمی خاتون ٹی ٹوینٹی کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمی سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبری، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔