بنگلہ دیشی اداکارہ شانتا پال بھارت میں گرفتار
اداکارہ پر جعلی دستاویزات جمع کروانے کا الزام عائد کیا گیا
معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور مس ایشیاء گلوبل جیتنے والی شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ شانتا پال کو 30 جولائی کو بھارتی شہر کولکتہ میں گرفتار کیا گیا، ان پر گھر کرائے پر لینے کے لیے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق اداکارہ کو ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا،ان سے ملنے والی دستاویز کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شانتا پا ل نے غیر قانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کئے ان دستاویزات کی مختلف ادوار سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔
