بنگالی اداکارہ سری لیکھا مترا کا ملیالی فلمساز رنجیت پر ہراسانی کا الزام
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اداکارہ سری لیکھا مترا نے ملیالی فلمساز رنجیت پرہراسانی کرنے کا الزام عائد کیا ہے،
سری لیکھا مترا نے فلمساز رنجیت پر ہرسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک واقع کا ذکر کیا جو کہ اداکارہ کے مطابق ‘غیر مناسب’ تھا۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ رنجیت نے 2009 کی فلم کی پیش پروڈکشن کے دوران ان کے ساتھ نامناسب حرکات کرنے کی کوشش کی تھی۔ فلمساز کا رویہ حد سے تجاوز ہورہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم ساز نے میرے کنگن، بالوں اور گردن کو چھونے کی کوشش کی، میں ایک عورت ہوں اور ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ سب کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رویے کو ملیالم فلم انڈسٹری میں معمول سمجھا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں ملیالم سنیما انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے استحصال کے واقعات کا انکشاف کیا گیا تھا، جس سے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
فلمساز رنجیت نے اس واقع کے بعد ریاستی چلچترا اکیڈمی کے چئیرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے مبینہ طور پر سریلیکھا مترا کے الزام کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ‘اصل شکار’ ہیں۔