Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 22 خوارج ہلاک کر دئیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 آئی ایس ی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی کا مکمل صفایا بنایدی ہدف ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More