Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلین ٹری منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔وزیر اعلی ٰ پنجاب

خدپور پارک کو کشمیر پارک کے نام سے بھی منسوب

لاہور: (نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار بزراد نے پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور کہا کہ پلانٹ فار پاکستان منصوبہ شجرکاری مہم میں گیم چینجر ثابت ہو گیاور اگلے چار سال میں جنگلات کے رقبہ کا ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا، خدپور پارک کو کشمیر پارک کے نام سے بھی منسوب کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت لاہور کے نواحی علاقے خدپور میں پودا لگایا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولی تھین بیگ پر پابندی کی سمری تیار کر لی گئی ہے، اس کی منظوری آئندہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر کی حثیت رکھتا ہے، قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔ حکومت شجرکاری مہم کیلئیسرگرم ہے، جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More