بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
ایرانی سرزمین سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث دہشت گرودوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں ایران – پاکستان سرحد پر تعینات پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت کے دوران حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کے لئے ایرانی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔